مورخہ 02دسمبر2021
گومل یونیورسٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ VCLA6تین دن تک اپنے رنگینیاں بکھیرنے کے بعد ایک پروقارتقریب کیساتھ اختتام پزیر ہو گیا
ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ'02دسمبر2021)گومل یونیورسٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ وائس چانسلر لیٹریری ایوارڈ6(وی سی ایل اے 6)تین دن تک اپنی رنگینیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔پروقار اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد اور سابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی اجمل خان تھے جبکہ اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹرزاور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وی سی ایل اے 6کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سوسائیٹیز کی ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم ثناء خان کی سربراہی میں کیا گیا ۔تین روز تک جاری رہنے والے وی سی ایل اے 6کے مختلف مقابلوںمیںگومل یونیورسٹی کے سٹی کیمپس، ٹانک کیمپس ، وینسم کالج اور مین کیمپس کے تمام شعبہ جات کے تقریبا667طلبہ و طالبات نے قرأت 'نعت 'اردو و انگریزی تقاریر'اردو و انگریزی مضمون نویسی، پینٹنگ، کیلی گرافی، سکیچنگ، ویڈیو گرافی ، فوٹو گرافی 'بیت بازی'ڈرامہ، ملی نغمہ،ثقافتی سٹالز کے مقابلوں میں حصہ لیا۔وی سی ایل 6کے اختتامی روز گومل یونیورسٹی کے ڈاکٹرعبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں ایک بہترین مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کے شعراء شامل تھے۔ جن میں ندیم راجہ، ریحان عباسی نے اردو، عصمت گورمانی،رمضان کاوش، مخمور قلندری، اسد اجنبی،شیخ توقیر اکرم نازش نے سرائیکی جبکہ سرور جان سرور، ریاض نادان،ذیشان اسیرنے پشتو شاعری سنا کر شرکاء کو محضوظ کیااور ان سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر ثقافتی سٹالز بھی لگائے گئے تھے جن میں خصوصی طورپر غیر ملکی طلباء توجہ کا مرکز بن رہے۔طالبات کے ثقافتی سٹالز کے حوالے سے پروگرام گرلز ہاسٹل میںمنعقد ہوا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد طلباء میں تعلیم کیساتھ ساتھ ان کی اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور ساتھ ہی ان میں مثبت لیڈر شپ کوابھارتا ہے جس سے انکو پتہ چلتا ہے کہ کس طرح سے ہم نے مل کر ایک ساتھ مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے اور کامیابی کے سفر پر آگے بڑھنا ہے۔وائس چانسلر نے پوزیشن نہ لینے والے طلباء کے حوصلے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ